اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی ملاقات ، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے ، خطےکی سلامتی اور افغان مصالحتی امور پر بھی غور کیا گیا۔
وزیر اعظم نواز شریف سے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد میں موجود ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں پاک ایران تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خطے کی سلامتی اور افغان مصالحتی امور پر بھی غور کیا گیا ، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی ، ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔