اسلام آباد : وزیراعظم کے قومی سلامتی و خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران اور چھ بڑی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایک انٹرویو میں سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ جوہری تنازع کے بات چیت کے ذریعے حل پر زور دیا۔
انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران کو علاقائی اور عالمی اقتصادی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوگی جس سے پاکستان سمیت مختلف ملکوں کو فائدہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ معاہدے سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل میں بھی مدد ملے گی۔