لندن (یس ڈیسک) ریاضی میں قابل رشک حد تک دسترس رکھنے والے پاکستانی نژاد طالبعلم زوہیب احمد نے صرف 14 سال کی عمر میں برطانوی یونیورسٹی میں داخلہ لے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔
زوہیب احمد برطانوی یونیورسٹی کی تاریخ کے کم عمر ترین طالبعلموں میں سے ایک ہیں جنھوں نے ساؤتھ ہمپٹن یونیورسٹی کے سب سے کم عمرترین طالبعلم ہونے کا اعزاز حاصل کیا جب کہ ان سے پہلے برطانوی یونیورسٹی کے کم عمرترین طالبعلم کا ریکارڈ ان کے بڑے بھائی وجیہہ احمد نے قائم کیا تھا۔
ہمپشائر کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے زوہیب احمد نے8 سال کی عمر میں جی سی ایس ای (ثانوی بورڈ) کا ریاضی کا امتحان اے گریڈ سے پاس کر لیا تھا، اس وقت زوہیب تیسری جماعت کا طالبعلم تھا۔