نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ پلواما واقعے پر بدلے کا شور مچانے والے یاد رکھیں کہ پاکستان ایک نیوکلیئر طاقت ہے، کوئی مذاق نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج تیار ہے
پاکستان کو کوئی سرپرائز نہیں دیا جا سکتا، لائن آف کنٹرول کراس تو کریں، جم کر ردعمل آئے گا۔ جسٹس مرکنڈے کا مزید کہنا ہے کہ یہ بھارتی رہنماؤں کی نا اہلی اور بیوقوفی کا نتیجہ ہے کہ آج تمام کشمیری عوام بھارت کی مخالفت میں کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی اکثریت ہتھیار اٹھانے والوں کی حامی ہے، پلواما واقعے کے بدلے میں معصوموں کو مارکر بھارت پرامن کشمیریوں کو بھی تشدد پر اکسائے گا۔ جسٹس ریٹائرڈ مرکنڈے نے کہا کہ بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوؤں کی کوئی حقیقت نہیں، اس بار بھارت سرجیکل اسٹرائیک نہیں کر پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گھر میں سوئے ہوئے شخص کو طمانچہ مار کر بھاگ جانے کے سوا بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوؤں کی کوئی حقیقت نہیں۔ بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے سوال کیا کہ بدلے کا شور مچانے والے بتائیں کہ بھارت کیا ایکشن لے گا؟ معصوموں کا قتل عام، کیا یہ ہے بھارت کی بہادری؟۔ دوسری جانب نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے پلوامہ حملے پر بھارتیوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا کراراجواب دیتے ہوئے بھارتیوں کے منہ بند کرادئیے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر سوال جواب سیشن کے دوران ایکبھارتی صارف نے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین سے کہا کہ پلوامہ حملے پر آپ کی کیارائے ہی سوال پوچھتے ہوئے انیل نامی صارف نے ماورا پر تنقید کرتے ہوئے کہا مجھے معلوم ہے آپ اس سوال کا جواب نہیں دیں گی لیکن میں پھر بھی آپ کے جواب کا منتظر ہوں۔ تاہم ماورا نے نا صرف اس صارف کو جواب دیا بلکہ اس کا منہ بند کراتے ہوئے کہا ’’آپ نے میرے کچھ کہنے سے پہلے ہی سوچ لیا کہ میں جواب نہیں دوں گی پہلی بات تو یہ ہے کہ دوسروں کو اپنی سوچ کے مطابق جج کرنا بند کریں۔اس کے ساتھ ہی ماورا نے کہا کہ ان کے لیے انسانیت سب سے پہلے ہے۔پلوامہ حملے میں مرنے والے بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں پر ماورا نے کہا ہر جان انسانی جان ہے، پلوامہ حملے پر دل ٹوٹ گیا۔انہوں نے کہا دنیا کے اس حصے سے مرنے والوں کے لیے صبر اور محبت کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ماورا نے کہا اگر کوئی انسان اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرتا تو اس صورتحال میں نفرت پھیلانا بند کرو۔ماورا حسین کے پلوامہ حملے پر ردعمل سے ان بھارتی فنکاروں کو بھی سبق سیکھنا چاہئے جو پاکستان کے خلاف موقع سے فائدہ اٹھا کر نفرت پھیلارہے ہیں اور پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔ پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں خود کش حملے کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے بھارتی الزام کو مسترد کردیا ہے۔دفترخارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں خود کش حملے پرسخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلوامہ خود کش حملے پرگہری تشویش ہے۔ پاکستان نے دنیا کے کسی بھی حصے میں پُرتشدد کارروائی کی ہمیشہ مذمت کی ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کا بغیر تحقیق کے واقعے کو پاکستان سے جوڑنا قابل مذمت ہے۔گزشتہ روزضلع پلوامہ میں کاربم دھماکے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔