نئی دہلی……بھارتی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو ایف 16 طیارے دینے پر بہت صدمہ ہے، امریکا سے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی چینل سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ حملے سے متعلق بھارتی حکومت پاکستان کو شواہد دیتی رہی ہے، اب بھی پاکستان کو جو معلومات درکارہوں گی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی انہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ایف 16 طیاروں کے معاہدے سے دکھ پہنچا ہے، بھارت نے امریکا سے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔