پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج انڈوں کا عالمی دن منا یا جارہا ہے
لاہو ر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ڈاکٹر عبدالکریم نے کہا کہ 15اکتوبر کو پوری دنیا میں انڈوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے ، پہلی بار پاکستان میں ہم یہ دن منارہےہیں ۔
اس دن کے منانےکامقصد لوگوں کو پیغام دینا ہے کہ صحت کےلیے انڈے سے بہتر خالص اوربھرپور کوئی غذا نہیں ، انڈے میں ہرقسم کی لحمیات وافر مقدارمیں موجود ہوتی ہیں۔
انکاکہناتھاکہ مرغیوں کو آرٹی فیشل نہیں بلکہ قدرتی غذا دی جارہی ہے۔