اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان پر افغان مہاجرین کو مزید رکھنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کانفرنس سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان چند سال قبل دہشت گردی سے متاثر ملک تھا، دہشت گردوں نے پاکستانی معاشرے کو یرغمال بنارکھا تھا، دہشت گردوں نے پاکستان کے تمام طبقات کو نشانا بنایا، قیام امن کے لیے ہر پاکستان نے اپنا سر دیا، اس جنگ میں 60 ہزار پاکستانیوں نے جانیں دیں، لیکن آج ہم فخر سے کہہ سے سکتے ہیں کہ ہم دہشت گردی کی جنگ کے فاتح کے طور پر سامنے آئے ہیں، آج دنیا کا ہر ادارہ پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ مغربی ایجنسیوں نے اسامہ بن لادن اور دیگر جنگجو پاکستان بھجوائے اور جب افغان جنگ ختم ہوئی تو سب ہاتھ جھاڑ کر چلے گئے، پاکستان آج تک افغان جنگ کے اثرات کو بھگت رہا ہے، پاکستان پر افغان مہاجرین کو مزید رکھنے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو مشرقی تیمور اور سوڈان میں تو مسئلہ نظر آیا لیکن کشمیر کی کوئی پرواہ نہیں، عالمی برادری کو دہرا معیار چھوڑنا ہوگا ورنہ انتہا پسندی پنپتی رہے گی، پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کا معاملہ پر حکومت نے نیکٹا کی فنانشل ٹاسک فورس کو متحرک کردیا، نیکٹا ملک بھر میں دہشتگردی کے خلاف کی گئی کاروائیوں پر از سر نو رپورٹ مرتب کرے گی، وزیر داخلہ احسن اقبال نے نیکٹا کے سر براہ کو صوبوں سے فلفور رابطے میں آنے کی ہدایت کردی، وزیر داخلہ کو صوبوں کی کاروائیوں اور وفاق کے درمیاںن روابط کی کمی پر بتایا گیا ہے، صوبوں نے بہت کام کیا ہے لیکن رپورٹ نہیں ہو رہا، وزیر داخلہ نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے معلومات اکٹھا کرنے کا ٹاسک سونپا ہے،