counter easy hit

پاکستان فوجی اعتبار سے مضبوط، مفادات کی سیاست ختم ہو گئی، حافظ محمد سعید

Hafiz Mohammad Saeed

Hafiz Mohammad Saeed

حیدرآباد : امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ جو کام امریکہ اور نیٹو نہیں کر سکتے تھے، اس کے لئے انڈیا کو افغانستان میں بٹھا کر پاکستان کو میدان جنگ بنایا گیا، لیکن پاکستان اب فوجی اعتبار سے مضبوط ہ وچکا ہے اور مفادات کی سیاست دم توڑ رہی ہے اور ایسی سیاست کرنے والوں کے مستقبل ختم ہو رہے ہیں۔

حیدرآباد میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے حافط سعید کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف جنگ لڑی جارہی ہے اور سب سے بڑی جنگ پاکستان میں لڑی جارہی ہے، لیکن پاکستان کو سازشوں میں پھنسانے والے خود اس میں پھنسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کے نعرے کا ترجمہ چیف آف آرمی اسٹاف نے صحیح معنوں میں یہ کہہ کر کیا ہے کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا ایجنڈہ ہے۔ نریندر مودری نے بنگلہ دیش بنانے میں کردار ادا کرنے کا بیان دے کر کراس بارڈر ٹیررزم کا اقرار کیا ہے۔