اسلام آباد (اصغر علی مبارک ) ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی نے کہا ہے کہ کھیلوں کے حوالےسے پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، غیرملکی کھلاڑیوں کا پاکستان میں آ کر کھیلنا ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے روڈھم ہال میں پاک نیپال فٹ سا ل کے نمائشی میچ میں بطور مہمان خصوصی کیا۔ اس موقع پر پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے صدر حاحی طارق محمود، نائب صدر شاید ملک، سیکرٹری جنرل عدنان ملک کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ سید ذیشان علی نقوی نے کہاکہ انٹرنیشنل فٹ سا ل کپ سے ملک اس کھیل کو فروغ ملے گا ۔ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان گرین اور وائٹس ۔ ترکی ۔ نیپال ۔ افغانستان اور برازیل کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ ٹورنامنٹ 16 فروری سے لیاقت جمنازیم میں شروع ہو گا۔ ترکی۔ برازیل اور افغانستان کی ٹیمیں کل جمعرات کو پاکستان پہنجیں گی ۔۔پاک نیپال کے نمائشی میچ نیپال نے پاکستان کو 7-5 گول سے شکست دی ۔