وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی اور باہمی رابطوں کی پالیسی پر گامزن ہے۔
ون بیلٹ ون روڈ کے منصوبے پر چین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ درحقیقت انسانیت کے نئے دور کا آغاز ہے، جس کے ذریعےغربت اورپسماندگی کے خاتمے میں مدد ملے گی، یہ منصوبہ غریب ملکوں کو امیر ممالک کے ساتھ جوڑے گا، ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ آدھی دنیا کے معیشیتوں کےلئے کشش کا باعث ہے، یہ منصوبہ تعاون بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کا بہترین موقع ہے تاہم اس منصوبے کے علاوہ بھی ممالک اور اقوام کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت ہے، ہمیں طویل مدتی تعاون کےلئے جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، ایشیائی انفراسٹرکچر بینک اور بریٹن ووڈز انسٹی ٹیوشن باہمی تعاون کو بڑھانے میں کردار ادا کریں۔