لندن( نمائندہ خصوصی) پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے ۔ پاکستان سے محبت عبادت کا درجہ رکھتی ہے ۔ آج آپس کے لڑائی جھگڑے یا سیاسی شور لگانے کی ضرورت نہیں ۔ آج پوری قوم کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے تمام سیاسی پارٹیاں ایک سوچ کی حامل ہو جائیں وہ سوچ صرف اور صرف پاکستان ہو ۔ پاکستان کی ترقی اور استحکام ہمیں جان سے عزیز ہے ۔ پاکستانی قوم اپنے وطن و پاک سر زمین کی حفاظت کے لئے پُر عزم اور ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔دیار غیر میں ملک پاکستان سے محبت کرنے والوں کے کثیر تعداد موجود ہے ۔ عنقریب انشاء اللہ پاکستان اسلامی ممالک کی سربراہی کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے لارڈ نذیر احمد کی خصوصی دعوت پر پارلیمنٹ آف انگلینڈ کا ویزٹ کرتے ہوئے اپنے ساتھ موجود دوستوں سے پاکستان ہماری جان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقعہ پر لارڈ نذیر احمد نے UKانگلینڈ میں علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے انے والے علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی اور دیگر علمائے کرام حقیقت میں پوری قوم کے سفیر ہوتے ہیں ان کے مصبت روئیے سے پوری قوم کے سر فخر سے بلند ہو جاتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی کے علم و عمل میں مزید برکتیں عطا فرمائے ۔ ان کی تشریف آوری ہمارے لئے باعث افتخار بنی اور ہم نے ان کے علم و فضل ، تقریر و تحریر سے کافی معلومات حاصل کی ہیں۔علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی ایک وقت میں پائے کے مقرر، فقید المثال ادیب و کالم نگار اور با عمل شخصیت ہیں۔اس موقعہ پر موجود دیگر احباب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔