روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان ملکی صورتحال مستحکم کرنے کے لامحدود اقدامات کر رہا ہے، دہشت گردی کہیں سے بھی ہو ناقابل قبول ہے۔میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بھارتی خبر ایجنسی کے کشمیر سے متعلق سوال پر صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ یہ آپ طے کریں کہ پاکستان بھارت میں دہشت گردی بڑھا رہا ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاکستان سے بہت زیادہ مضبوط تعلقات نہیں ہیں، کیا آپ کے امریکا سے ہیں؟ پاکستان سے تعلقات روس اور بھارت کے درمیان تجارتی روابط پر اثرانداز نہیں ہوںگے۔