برسلز (ارسلان) پاکستان پییلز پارٹی کے چیف میڈیا کوارڈنیٹر مجید ملک نے کہا کہ پاکستان مسائل کی دلدل میں پھنس چکا ہے مفادات کا ایک ٹولہ پاکستان کی سیاست پر اور معصوم عوام پر اپنی حکمرانی کر رہا ہے پیپلز پارٹی کے ٹکڑے کرکے عوام اور کارکنان کو جدا کر دیا گیا۔
انہیں الگ کرکے حکمران لیڈروں نے اپنی سیاست چمکائی پارٹی کے اصل شہداء کے خون کے ساتھ نانصافی کی گئی مجید ملک نے اسلام آباد سے ٹیلی فونک خطاب میں پی پی پی کے کارکنان سے کہا کہ آیئے حق اور سچ کا ساتھ دیں۔
پی پی پی شہداء بھٹوز کو متحرک کریں عوام کو ایک پلیٹ فارم پر متحرک کریں شہید بینظیر بھٹو شہید، مرتضی بھٹو کے خون کا حساب لیں قاتلوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کریں لیکن یہ اس وقت ممکن ہے جب ہم سب متحد منظم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ حق کیلئے اٹھ کھڑے ہوں۔