لاہور (یس ڈیسک) لاہور میں چین کے پہلے قونصل جنرل یو بورن نے ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی قونصلیٹ نے سانحہ پشاور کی مذمت کرتے ہوئے بچوں اور اساتذہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ معصوم بچوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے وحشی درندوں نے درندگی کی انتہا کر دی۔ شہداء کی قربانیوں کے طفیل پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہو چکی ہے۔