کراچی…….پی آئی اے میں دھرنے کے بعد انتظامیہ نے ملازمین کےخلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے600سے زیادہ ملازمین کوشوکاز نوٹسز جاری کردیے جبکہ11ڈیلی ویجز ملازمین کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے۔
مختلف شعبہ جات میں بھی بڑے پیمانے پر تبادلے کردیے گئے، شوکاز نوٹسز پانے والے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کیپٹن سہیل بلوچ، صفدر انجم، ہدایت اللہ، سی بی اے ائیر لیگ سیکریٹری ناصر جنجوعہ بھی شامل ہیں۔سہیل بلوچ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پی آئی اے انتظامیہ انتقامی کارروائیوں کے ذریعے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش کررہی ہے، انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں