لاہور : سپریم کورٹ کے ججوں کے اعزاز میں عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت عجیب اور غیر یقینی صورت حال میں ہے۔ لا قانونیت تمام حدیں پار چکی ہے۔
چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بعد جن ممالک کو آزادی ملی وہ ترقی میں بہت آگے نکل چکے ہیں۔ مسائل حل کرنے کے لیے آسمان سے کوئی مسیحا نہیں اترے گا۔ قوم اور سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہو گا۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس ثاقب نثار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستر کی دہائی کے بعد کسی جج سے کوئی کوتاہی نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا احتساب سب کے لیے ہو گا۔ ہمارا مقصد نظام کو تباہ کرنا نہیں بلکہ مزید مضبوط کرنا ہے۔