لاہور : ہوٹل میں نئی ریلیز ہونیوالی فلم باجی راؤ مستانی کی تشہیر کے حوالے سے ویڈیو لنک کے ذریعے بھارتی اداکارہ دپیکا اور اداکار رن ویر سنگھ نےمیڈیا سے بات کی۔
اس موقعے پر پاکستان کی نامور فیشن آئی کون بی جی سمیت ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی شخصیات نے بھی اداکاروں کی فنی خدمات کو نہ صرف سراہا بلکہ فنکاروں اور میڈیا کے ساتھ ایسے رابطوں میں تسلسل کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
دپیکا کا کہنا تھا باجی راؤ مستانی میں رن ویر سنگھ اور پریانکا چوپڑا کے ساتھ محنت اور لگن سے کام کرنے کی کوشش کی ہے۔