سرینگر : کشمیر سے اطلاعات کے مطابق سرینگر، بارہمولہ، کپواڑہ، ہندواڑہ، بانڈی پورہ، بیروہ، چاڈورہ اور دیگر علاقوں میں لوگوں نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں مظاہرے کئے۔
کئی مقامات پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھام رکھے تھے اور وہ بھارت کے خلاف اور پاکستان کے حق میں زبردست نعرہ بازی کر رہے تھے۔
بڈگام قصبے میں بھارتی پولیس نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھامے نوجوانوں کے ایک مارچ پر دھاوا بول کر انہیں آگے بڑھنے سے روکا۔