counter easy hit

پاکستان یقینی بنائے کہ اسکی سرزمین بھارت کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، بھارتی صدر

Pranab Mukherjee

Pranab Mukherjee

نئی دہلی : بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے پاکستان کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔

ملک کے 69 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں پرناب مکھر جی نے کہا کہ پڑوسی ملک پاکستان کو یقینی بنانا ہو گا کہ اسکی سرزمین بھارت دشمن قوتوں کی جانب سے استعمال نہیں ہو گی۔

بھارت سرحد پار کام کرنے والے مختلف دہشت گرد گروپوں کا ہدف ہے، ہماری سرزمین پر دراندازی اور تباہی پھیلانے کی کوششوں کو سختی سے کچلا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ بھارت کی دہشت گردی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی رہے گی۔