counter easy hit

پاکستان ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر برقرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ون ڈے رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے باوجود پاکستان کی آٹھویں پوزیشن برقرار ہے ،ورلڈ کپ 2019 کے لئے میزبا ن انگلینڈ کے ساتھ ریکنکنگ میں ٹاپ سیون پر موجود دیگر ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی جس کا فیصلہ30 ستمبر کو ہوگا۔

Pakistan maintains on eighth number in ODI rankings

Pakistan maintains on eighth number in ODI rankings

پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میںدو ایک کی فتح کے بعد پاکستان کے ایک پوائنٹ میں اضافہ ضرور ہوا لیکن رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن برقرار ہے ۔پاکستان کے پوائنٹس 90 ہو گئے جبکہ ویسٹ انڈیز 83 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقا کی پہلی پوزیشن ہے، آسٹریلیا دوسرےاور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کا چوتھا نمبر ہے،انگلینڈپانچویں، سری لنکاچھٹی اوربنگلادیش ساتویں پوزیشن پر ہے۔ ورلڈ کپ 2019 میں آٹھ ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی جس کا فیصلہ30 ستمبر کو ہوگا، باقی ٹیموں کو کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم ہی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں جو ایک درجہ ترقی کے ساتھ نویں سے آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئے ۔ جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ولئیرز پہلے ،آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دوسرے اور بھارت کے ویراٹ کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔بولرز میں عمران طاہر کی پہلی پوزیشن ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website