counter easy hit

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں مقامی لال مرچ کی الیکٹرونک ٹریڈنگ شروع

Pakistan Mercantile Exchange electronic trading at the local Cayenne

Pakistan Mercantile Exchange electronic trading at the local Cayenne

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں مقامی لال مرچ کی الیکٹرونک ٹریڈنگ شروع ہوگئی ۔ حکومت سندھ لال مرچ کے کسانوں کو فائدہ دینے کے لیے 3 کروڑ روپے کی سبسڈی دی رہی ہے۔

پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں کرنسی ، سونا چاندی اور کروڈ آئل کی ٹریڈنگ کے بعد اب لال مرچ کی ٹریڈنگ کا آغاز ہوگیا۔

سندھ انٹر پرائزز ڈیولپمنٹ فنڈ کی چیئرپرسن ناہید میمن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے یہ اقدامات کسانوں کو بھر پور فائدہ دینے کے لئے کیا ہے،جس کے تحت لال مرچ کی ٹریڈنگ اور ویئر ہاؤس کے اخراجات کم کرنے پر حکومت سندھ 3 کروڑ روپے کی سبسڈی دی رہی ہے ۔

پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج کے ایم ڈی اعجاز علی شاہ کا کہنا ہے کہ مزید زرعی مصنوعات کی الیکٹرونک ٹریڈنگ پر کام جاری ہے ۔

ملک میں زرعی مصنوعات کی پیداوار بڑھانے کے لئے عالمی مارکیٹ کی طرح زرعی مصنوعات کی الیکٹرونک ٹریڈنگ سے کاشتکاروں کو بہتر ریٹ مل سکیں گے، جس سے پیداوار میں اضافے کی توقع ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website