اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے زیر اہتمام آج کشمیر پر ویبینار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کمشیر : محاصرے میں ایک سال کے عنوان سے ویبینار نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق صبح 09 بجے شروع ہوگا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب اورنومنتخب صدر یونیسکو منیر اکرم ویبینار سے خطاب کرینگے۔ ان کے علاوہ ویبینار کے کی نوٹ سپیکرز میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، غلام محمد صافی، لارس رائس، وکٹوریا سکولفیلڈ،سینیٹر محمد نورمانوتی، سیگو اعظمی، زاہد بخاری، پروفیسر سمی الاریان، ڈاکٹر ابراہیم بلوش، ڈاکٹر غلام نبی فائی، سیکا منیا سیریجی عبداللہ، غلام نبی میر اور جسٹس آدما نانا شامل ہیں۔ ویبینار براہ راست اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے آفیشل ٹوئٹر اورفیس بک اکائونٹس سے بھی براہ راست نشر کیا جائیگا۔
Amb. Munir Akram will be among the keynote speakers.