ویانا (ویانا محمداکرم باجوہ) ویانا میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گا ہ مسجد البلال ویانامیں نماز عید الفطر کا پاکستانیوں کا سب سے بڑا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی ،رفاہی، سپورٹس ،تاجر برادری اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
لوگوں کا رش زیادہ ہونے کی وجہ سے نماز عید الفطر کی دو نمازیں پڑھائی گی پہلی نماز مسجد البلال ویا نا کے خطیب پروفیسر اظہر عباس سیالوی نے پڑھائی اور دوسری عید الفطر کی نماز مسجد کے امام حافظ مبشر نے پڑھائی ۔نماز عید کے احتتام پر اجتمائی دعائیہ کلمات میں اُمت مسلمہ اور پاکستان کی ترقی اور سلامتی اور امن وامان کیلیے دعائیں کی گی۔
مسجد کی انتظامیاں کی جانب سے عید کی خوشی کے موقع پر خصوصی طور پر میٹھی سویاں اور میٹھائی کا انتظام کیا گیا تھا ۔عید الفطر کی نمازوں کی ادائیگی کے بعد مسجد البلال ویانا کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ ،مسجد کے خطیب اظہر عباس سیالوی نے تمام حاضرین کو عید کی مبارک باد دی اور ایک دوسرئے کو گلے مل کر عید کی خوشی کا اظہارکیا۔