اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ کسی اور کی خانہ جنگی میں پڑنے سے پہلے اپنے معاملات ٹھیک کرنے چاہئیں ، فی الحال پاکستان کے مسائل کا حل ڈھونڈا جائے۔
اسلام آباد میں یوتھ پارلیمنٹ کے پانچویں اجلاس سے خطاب میں سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے سابق چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ ہمیں پہلے اپنے معاملات ٹھیک کریں پھر کسی اور کی جنگ لڑیں ،ہمیں مسلم امہ کو جوڑنے کیلئے پل کا کردار ادا کرنا چاہئے، آگ بھڑکانے کا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے تعلقات میں بہتری آئی ہے تاہم امریکا کے بارے میں ذوالفقار علی بھٹو کی انڈراسٹینڈنگ اچھی تھی، امریکی پالیسی کی بنیاد نظریہ ضرورت پر ہے، اس کے ساتھ کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی اپنانی چاہئے۔