پیرس ( میاں عرفان صدیق ) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد فرانس پہنچ گئے۔ پیرس ایئرپورٹ پر راجہ علی اصغر کا دوستوں نے بھرپور استقبال کیا اور ان کے راول ریسٹورنٹ پر دوستوں کا تانتا بندھ گیا۔ پیرس کی سیاسی وسماجی، مذہبی جماعتوں اور کاروباری شخصیات نے راجہ علی اصغر سے ملاقات کر کے عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی۔
شرکت کرنے والوں میں پاکستان عوامی تحریک فرانس کے مرکزی سینئر راہنما چوہدری محمد اعظم، اے آروائی نیوز فرانس کے نمائیندہ مرزا خالد بشیر، ملک ناصر محمود سرگودھا، چوہدری مختار بشارت، راحیل بٹ، چوہدری افضل لنگاہ، چوہدری محمداسلم نورجمال، عاصم ایاز آرائیں، ڈاکٹر ارشادعلی کمبوہ، چوہدری ناصر، معروف صحافی مہر راحیل رؤف اور دیگر شامل تھے۔ اے آروائی نیوز فرانس کے کیمرہ مین میاں عرفان صدیق نے راجہ علی اصغر کو پاکستان سے بذریعہ ٹیلی فون مبارکباد پیش کی۔
آخر پر سب دوستوں نے چوہدری شبیر بھدر مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ تمام دوستوں نے چوہدری شبیر بھدر مرحوم کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ رب العزت اپنے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طفیل مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین