فرانس، ملکہ (عمر فاروق اعوان) پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر منیر وڑائچ کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری وجاھت حسین کی طر ف سے فرانس میں تنظیم نو کر دی گئی ہے جس کے مطابق چوہدری منیر احمد وڑائچ کو صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔
منیر احمد وڑائچ عید کے بعد اپنی نئی کابینہ تشکیل دیں گے ۔پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے کارکنان نے چوہدری منیر احمد وڑائچ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے ۔اور پارٹی قیادت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔