نئی دہلی: بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے حوالے سے اپنا رویہ تبدیل کرے ورنہ ہم اسے ایسا کرنے پر مجبور کردیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی ریاست سکم میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ امید ہے پاکستان کا رویہ تبدیل ہوگا ،اگر تبدیل نہیں ہوگا تو اسے تبدیل کریں گے، گلوبلائزیشن کے بعد کسی بھی دوسرے ملک کو دہشتگردی کو ہتھیار بناتے ہوئے غیر مستحکم کرنا ناممکن ہے کیونکہ عالمی برادری سب چیزوں سے واقف ہے۔ راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت کے حوالے سے پاکستان کی سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ پاکستان کشمیریوں کو مشکلات میں ڈال کر بھارت کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے جبکہ کشمیر، کشمیری اورکشمیریت ہماری ہے۔