نیویارک : پیپلز پارٹی یو ایس اے کے صدر شفقت تنویر، ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن مجیب الحسن نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستان کے علاقہ میں مسلسل فائرنگ سے سول شہریوں کی ہلاکتوں سے عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نریندر مودی پر دباؤ ڈالے کہ وہ سیز فائر کی خلاف ورزی سے باز آئے پاکستان کے عوام اور پاک فوج پاکستان کی بقاء نہ پہلے اور نہ اب کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پاک فوج بھارت کی جانب سے مسلسل فائرنگ کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
مجیب الحسن نے کیمرون کے بیان پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا انہوں نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی ہے انہوں نے کہا اقوام متحدہ کی طرف سے 3 رکنی کمیٹی کے دورہ متاثرہ علاقہ کے رپورٹ کا جائزہ لے اور بھارت کو سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے سے روکے۔
مجیب الحسن نے مزید کہا بھارتی سیکیورٹی اداروں کی ورکنگ باؤنڈری پر نہتے پاکستانیوں پر بلاجواز فائرنگ اور شیلنگ بھارت کی مکارانہ اور دہشت گردانہ سوچ کی عکاسی ہے جس کا عالمی برادری کو بھی نوٹس لینا چاہیئے۔