ماسکو (یس نیوز ) پاکستان نیوی کے ریٹائرڈ افسران کی تنظیم پاکستان نیوی لیگ کے وفد کا 65 رکنی ایک وفد آج کل ماسکوکے تفریحی دورے پر ھے ۔ جو ماسکو سے سن پیٹر برگ بھی جائے گا جہاں سے وہ واپس وطن روانہ ھوجائے گا۔ پاکستان نیوی کے ریٹائرڈ افسران کوآج یہاں ماسکو میں پاکستانی سفارت خانے میں پاکستان روس دوستانہ، تجارتی، دفاعی اور
ثقافتی تعلقات پر بریفنگ بھی دی گئی۔ اس بریفنگ کا اہتمام پاکستان ایمبسی نے کیا تھا ، ھائی کمشنر عطا منیم شاھد نے پاکستان روس دوستانہ، تجارتی، دفاعی اور ثقافتی تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان ھونے والے سرکاری اور غیر سرکاری وفود کے دورں پر جامع اور اھم بریفنگ دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ھو ئے روس میں پاکستان کے سفیر قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ روس کے ساتھ تعلقات تاریخ کے بہترین دور سے میں پہنچ گئے ہیںانھوں نے کہا کہ انرجی اور پائپ گیس لائن سمیت کئی شعبوں میں ھم روس سے مل کر کام کر رھے ہیں – قاضی خلیل اللہ نے کہاکہ پاکستانی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کر ساتھ اوفا میں ھونے والی ملاقات کے بعد پاکستان روس تعلقات تیزی کے ساتھ آگئے بڑھ رھے ہیں- انھوں نے کہا کہ پاکستان کی اہمیت اس خطے میں بھی بڑھ رھی ھے۔ نیوی کے ریٹائرڈ افسران کی تنظیم پاکستان نیوی لیگ کے وفد کی قیادت کرنے والے ریٹائرڈ ایڈمرل ندیم نے پاکستانی سفیر قاضی خلیل اللہ اور سٹاف کا اس بریفینگ کے اہتمام پر شکریہ ادا کیا۔ اور انھون نے روس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے حوالہ سے پاکستان ایمبسی کے کردار کی بھی تعریف کی۔