پاکستان نیوی کا جہاز سیف چین کے خیر سگالی دورے اور چینی نیوی کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے لیے چین کے شہر شنگھائی پہنچ گیا۔
شنگھائی پورٹ پہنچے پر چینی نیوی کی طرف سے بحری بیڑے سیف کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پاکستان کے قونصل جنرل نعیم خان، چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے سینئر عہدہ دار اور شنگھائی کی مقامی حکومت کے حکام نے پاکستان کے بحری جہاز کا استقبال کیا۔ پاکستان نیوی کے کیپٹن شہزاد اقبال پی این ایس سیف کو کمانڈ کر رہے ہیں۔