counter easy hit

افغانستان میں استحکام کیلئے پاکستان کو بہت کام کرنے کی ضرورت ہے: امریکہ

سفارتی کوششوں سے سیاسی حل کی جانب جایا جا سکتا ہے، کشمیر پر امریکا کی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاک بھارت مذاکرات کی حوصلہ افزائی کریں گے: محکمہ خارجہ کی بریفنگ

Pakistan needs a lot to work for stability in Afghanistan: America

Pakistan needs a lot to work for stability in Afghanistan: America

واشنگٹن: دارالحکومت واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے خطے میں پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا افغانستان اور خطے کے استحکام کے لیے پاکستان کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے افغانستان میں قیام امن کے لئے سفارتی اور سیاسی عمل کی ضرورت پر زور دیا۔ ترجمان نوئرٹ نے کہا پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق ابھی پاکستان سے کوئی بات نہیں ہوئی، افغانستان میں فوجیوں کی تعداد کے حوالے سے انہوں نے کہا اضافہ پینٹاگون نےکرنا ہے۔ مسئلہ کشمیر پر بات چیت کرتے ہوئے ترجمان نوئرٹ نے کہا پاکستان بھارت کو کشیدگی ختم کرنے کے لیے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے، امریکا پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website