دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کو نمبر ون پوزیشن کیلیے بھارتی فتح کی ضرورت ہے۔
3 پوائنٹس کے اضافے سے پاکستان کے124 پوائنٹس ہو گئے ہیں، وہ بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ البتہ نمبر ون نیوزی لینڈ سے صرف ایک پوائنٹ کا فرق رہ گیا، نیوزی لینڈ اور بھارت کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز یکم نومبر سے شیڈول ہے، میزبان کی فتح پاکستان کیلیے خوشخبری کا پیغام ثابت ہو گی۔ نئی رینکنگ کے مطابق کیویز125 پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہیں جب کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف کلین سوئپ کے بعد 3 پوائنٹس حاصل کیے اور اب اس کے پوائنٹس 124 ہوگئے ہیں۔ ایک پوائنٹ کے فرق سے وہ بدستور دوسری پوزیشن پر موجود ہے جبکہ ویسٹ انڈیز تیسرے، انگلینڈ چوتھے، بھارت پانچویںِ جنوبی افریقہ چھٹے، آسٹریلیا ساتویں، سری لنکا آٹھویں، افغانستان نویں جبکہ بنگلادیش کی ٹیم دسویں نمبر پر موجود ہے۔