بھارت کو گرفتار را افسر تک رہائی نہیں دے سکتے ، جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی :وزیر داخلہ
اسلام آباد (یس اُردو) پاکستان نے بھارت کو گرفتار راء افسر کلبھوشن یادیو تک رسائی نہ دینے کا اعلان کر دیا ۔ وزیر داخلہ چودھری نثار کہتے ہیں راء افسر پاکستان میں خطرناک مقاصد کی تکمیل کے لیے داخل ہوئے ۔ جعلی شناختی کارڈ بنانے والوں کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا ۔ حکومت پاکستان کا بھارت کو گرفتار راء افسر تک رسائی نہ دینے کا فیصلہ ، کلبھوشن یادو پاکستان میں خاص مقاصد لیکر داخل ہوا ، رسائی نہیں دے سکتے ، وزیر داخلہ چودھری نثار کا اعلان ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈز رکھنے والے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔ تصدیق کے عمل سے عوام متاثر نہیں ہوں گے ۔ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ موبائل سمز کی تصدیق ریکارڈ مدت میں ہوئی ۔ شناختی کارڈ کی تصدیق کا عمل بھی چھ ماہ میں مکمل کیا جائے گا ۔