لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ، لیکن ہم موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
سنگاپور میں ماحولیاتی قانون پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے کہا کہ پاکستان میں ماحولیات کے شعبے میں خاطر خواہ کام ہورہا ہےاور وفاقی اور صوبائی سطح پر گرین کورٹس قائم کی گئی ہیں۔
ماحولیاتی معاملات نمٹانے کےلئے لوکل کمیشن قائم کئے گئے ہیں۔ جسٹس منصورعلی شاہ کا کہناتھاکہ ماحولیاتی انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے درمیانی اور طویل مدتی حکمت عملی وضع کی جارہی ہے۔