اوسلو (پ۔ر) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے انچارج برگیڈیئر ڈاکٹر پروفیسر محمد خان پاکستان یونین ناروے کی دعوت پر اوسلو پہنچ گئے ہیں۔
اوسلو ائر پورٹ پر ان کا پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمر اقبال، یونین کے سینئر رہنما ملک پرویز، سیکرٹری نشریاتی اور انتظامی امور چوہدری منشاء خان نوناوالی، سید ذکی الحسن شاہ کلے وال سیداں، پی ایچ ڈی سکالر سید سبطین شاہ، دیگر عہدیداراں اور شخصیات چوہدری اصغر دھکڑ، چوہدری اکرم سیکریالی اور میاں بشیر، اور چوہدری تنویر بھبلی نے اسقبال کیا۔
ڈاکٹر محمد خان کے علاوہ پاکستان کی معروف اینکرپرسن پارس جہانزیب، چیف ایڈیٹر گجرات لینک اور گجرات راڈیوٹی وی(جی آرٹی نیوز)، ثقافتی شخصیت عباس فلکی، پاکستانی گلوکار سرمد اور فنکارہ فرحانہ مقصود بھی پاکستان یونین ناروے کی دعوت پر اوسلوآئے ہیں۔
اوسلو پہنچنے پر میزبانوں نے مہمان وفد کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد معروف قانوندان برسٹر صبغت اللہ قادری (کیوسی) اور بلجیم میں مقیم فعال کشمیری رہنما علی رضا سید بھی پاکستان یونین ناروے کے پروگرام میں شریک ہوں گے۔
پاکستان یونین ناروے اس بار مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی شہرت کی حامل سات شخصیات کو ایوارڈ دے گی۔