ترجمان وائٹ ہاوس سارا سینڈرز نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کا مقصد یہ ہے اور امریکا جانتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان مزید اقدام کرسکتا ہے اور امریکا چاہتا ہے وہ ایسا کرے۔ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ ان مخصوص اقدامات کے بارے میں مزید تفصیلات آئندہ چوبیس سے 48 گھنٹوں میں سامنے آجائیں گی جبکہ پاکستان کی امداد سے متعلق تمام آپشنز کھلے ہیں اور امریکی صدر رواں ماہ فیصلہ کریں گے ۔