پیرس (زاہد مصطفی اعوان ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے پیرس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب پاکستان ایٹمی پاور بنا تو تارکین وطن نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ۔اور پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کیا ۔آج دنیا بھر میں پاکستان ایک مضبوط معاشی ملک بن گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاک فوج نے ضرب عضب کا کامیاب آپریشن کر کے دہشت گردی کا نام ونشان مٹا دیا ہے۔آج پاکستان ایک پر امن ملک بن گیا ہے ۔پاک سر زمین کسی دہشت گرد کو برداشت نہیں کرے گی ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان عوام ایک باشعورقوم ہیں ۔جنھوں نے اپنا پیٹ کاٹ کر ملک کو خطے کا پر امن ملک بنانے میں کردار ادا کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم یورپ میں میٹرو ٹرین دیکھتے تھے آج الحمد للہ اللہ تعالی ہمیں اپنے وطن میں میٹرو بس دی ہے ۔جس سے ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں ۔لاہور اسلام آباد کے بعد ملتان ،گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے منصوبے اگلے دو سال میں مکمل کریں گے۔ اب وزیر اعظم نے کراچی میں بھی میٹرو بس کا اعلان کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملک میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔اور آئندہ دو سال میں پر امن ملک ثابت ہو گا ۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا ۔چوہدری شاہین اختر ۔ملک فیاض اعوان اور چوہدری اشتیاق نے بھی خطاب کیا ۔اور کہا کہ وطن کو جہاں بھی ہماری ضرورت ہو گی ہم حاضر ہیں اور اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے شانہ بشانہ ہیں ۔تقریب کے آخر میں راجہ جاوید اخلاص نے اوورسیز پاکستانی لورز تنظیم کے صدر کا باقاعدہ نوٹیفکیشن ملک محمد فیاض اعوان کو دیا۔