لاہور : امیر جماعت الدعوۃ پروفیسر حافظ سعید کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس طلب کرے اور روہنگیا کے مسلمانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کو اقوم متحدہ، سلامتی کونسل اور دیگر انسانی حقوق کے ذمہ دار اداروں میں آواز بلند کرے۔
لاہور میں نماز جمعہ کے بعد برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سو رہا ہے اور اسے جگانے کے لئے ضروری ہے کہ حکومت پاکستان سامنے آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے بعد برما کے مسلمانوں کے لئے پاکستان کو ہر جگہ آواز بلند کرنا ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف سفارتی سطح پر کوششیں کریں اور برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسلمان پاکستان کے ساتھ ہیں تو پاکستان کو بھی چاہیئے کہ ہر سطح پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔