اسلام آباد: پاکستان نے عراقی کردستان میں آزادی کے ریفرنڈم پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25ستمبر کاریفرنڈم عراقی آئین سے انحراف ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو عراقی کردستان میں ریفرنڈم پر تشویش ہے پاکستان عراقی کردستان میں آزادی کے ریفرنڈم کی مخالفت اور عراق کے اتحاد، خودمختاری اور جغرافیائی وحدت کی حمایت کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کردستان میں 25ستمبر کا ریفرنڈم عراقی آئین سے انحراف ہے ریفرنڈم سے عراق میں امن و استحکام کو دھچکا پہنچا پاکستان عراقی حکومت اور عوام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔