counter easy hit

آسٹریلیا سے شکست کے بعد پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے باہر

Pakistan out

Pakistan out

موہالی……ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اہم ترین میچ میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہو گیا۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو 21 رنز سے ہرا دیا۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر پاکستان کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا، پاکستان 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 20 اوورز میں 172 رنز بناپایا۔ پاکستان کی جانب سے خالف لطیف نے 41 گیندوں پر 46 رنز بنائے، احمد شہزاد 1 اور شرجیل خان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عمر اکمل 32 رنز بنا کر زیمپا کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ شاہد آفریدی صرف 14 رنز ہی بنا سکے۔
اس سے قبل آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کی پہلی وکٹ چوتھے اوور میں 28کے اسکور پر گری جب عثمان خواجہ 21رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔چھٹے اوور میں وہاب نے ڈیوڈ وارنر کو9کے انفرادی اسکور پر بولڈ کردیا ،آٹھویں اوور میں عماد وسیم نے 15رنز بنانے والے فنچ کو بولڈ کیا تو آسٹریلیا کا اسکور 57رنز تھا ۔ابتدائی وکٹیں گر جانے کے باوجود آسٹریلوی بیٹسمینوں نے تیزی رفتاری سے کھیل جاری رکھا ،چوتھی وکٹ پر کپتان اسمتھ اور میکس ویل نے 62رنز کی شراکت قائم کی ،119کے مجموعے پر 24گیندوں پر 30رنز بنانےوالے میکس کی وکٹ عماد وسیم کے حصے میں آئی ۔
چار وکٹ گرنے کے بعد اسمتھ اور واٹسن نے آخری 6اعشاریہ 2اوور میں 12رنز فی اوور کی اوسط سے 74رنز کا اضافہ کیا، دونوں بیٹسمین بالترتیب 61اور44پر ناٹ آئوٹ رہے۔گرین شرٹ کی طرف سے وہاب ریاض اور عماد وسیم نے بالترتیب 35اور 31رنز دے کر 2،2وکٹیں حاصل کیں۔