برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے )پاکستان اوورسیز میڈیا ایسوسی ایشن برطانیہ کی افتتاھی تقریب کے موقع پر اسلامی جمہو ریہ پاکستان کی 69 سالگرہ انتہا ئی جو ش و جذبے کے ساتھ مقامی ہال میں انعقاد پذیر ہوئی جس میں شہر اور گردونواح سے آئے ہو ئے کا روبا ری ، سیاسی ، مذہبی ، سماجی ، صحافتی اور ہر مکتبہ فکر کے افراد نے بھرپور شرکت کی تقریب کے آغاز میں مقبوضہ کشمیر میں شہید ہو نے والے کشمیری بھائیو ں اور سانحہ کوئٹہ میں دہشتگردی کا شکا ر افراد کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیا ر کرتے ہو ئے زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ سنیئر صحافی و تجزیہ نگا ر و ڈائر یکٹر پوما ساجد یو سف نے پاکستان اوورسیز میڈیا ایسوسی ایشن کے آغاز کے حوالہ سے اغراض مقاصد بیان کرتے ہو ئے کہا کہ POMA کا مقصد محض الیکٹرانک یا پرنٹ میڈیا با رے خدما ت سرانجام دینا نہیں بلکہ پاکستان سے با ہر پاکستانیت کو فروغ دنیا اور تا رکین وطن کو در پیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقداما ت اٹھا نا ہے ۔اس موقع پر ممبر برطانوی پا رلیمینٹ خالد محمود ، اسسٹنٹ لیڈر برمنگھم سٹی کونسل کونسلر عنصر علی خان، سابق لا رڈ میئر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ ، پر و فیسر محمود رضا ، کونسلر اللہ دتہ ، کونسلر افتخا ر احمد ، کونسلر فاضل چو ہدری ، نا صر خان، چو ہدری مطلوب ، چو ہدری فخر الزمان ، مسز طلعت سلیم ، مسز نگہت فاروق ، ڈاکٹر محمد فاروق ، سا جد محمود راجہ ، نذیر اعوان ، محمد عارف ،علی ہا شمی، مسز تحسین نا ز، حبیب الرحمن ، غزالہ احمد ، راجہ محمد اشتیا ق ، رفعت مغل ، لا لہ عبد القدیر ، خالد پرویز اور ڈاکٹر نکہت افتخا ر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر معروف گلو کا ر سہیل سلا مت نے ملی نغمے اور قومی گیت پیش کر کے محفل کی رونق کو دوبالا کرتے ہو ئے چا ند لگا دیے جبکہ چند شعراء نے موقع کی منا سبت سے اپنا خو بصورت کلا م بھی پیش کیا ۔ اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے ایم پی خالد محمود ، کونسلر عنصر علی خان،کونسلر شفیق حسین شاہ، پر وفیسر محمود رضا، ساجد یوسف ، مرزا طا رق محمود ، ملک محمد منشاء ، راجہ وحید اور محمد سجا د کا کہنا تھا کہ پاکستان کا قیام شہداء کے خون سے ممکن ہو ا اس کے استحکا م کے لیے بھی قربانی پیش کرنے کی ضرورت ہے ۔ اسلامی جمہو ریہ پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی قوت ہے جس کے دوست کم اور دشمن زیادہ ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان کو مستحکم و منظم بنا نے اور تعمیر و ترقی کی طرف گا مزن کرنے کے لیے ہر پاکستانی کو عملی اقداما ت اٹھا نے ہو نگے ۔ انہو ں نے کہا پاکستان کا یوم آزادی اس با ت کا تقا ضا کرتا ہے کہ تمام پاکستانی سیاسی مذہبی و دیگر اختلا فات سے بالا تر ہو کر اپنے وطن عزیز کی فکری نظریا تی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہو ئے اس کی محبت اور الفت کوآنے والی نسلو ں میں منتقل کریں ۔ تقریب میں بچوں کو پاکستان کے جغرافیے اور حدود و قیود ،تا ریخ پاکستان سے متعارف کروا نے کے لیے کوئز پروگرام بھی رکھا گیا جس میں بچوں اور بچیوں نے دلچسپی کا اظہا ر کرتے ہو ئے انعاما ت بھی حاصل کیے جبکہ پاکستان اوورسیز میڈیا ایسوسی ایشن برطانیہ کے آغاز اور افتتا حی تقریب کے منتظمین میں حوصلہ افزائی کے لیے اعزازی اسنا د بھی تقسیم کی گئیں ۔