counter easy hit

خطے میں امریکی کامیابی کیلئے پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی، طارق فاطمی

Pakistan paid a heavy price for the US in the region, Tariq Fatemi

Pakistan paid a heavy price for the US in the region, Tariq Fatemi

واشنگٹن: وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکی کامیابی کے لئے پاکستان نے بھاری قیمت  ادا کی ہے۔

امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹرمپ انتظامیہ سے قریبی تعاون کا خواہاں ہے اور خطے کے مسائل کے حل کے لیے پاک امریکا تعلقات کا ہموار رہنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ذہن میں رکھے کہ اس کے اقدامات کے خطے پر کیا اثرات ہوں گے جب کہ خطے میں امریکی کامیابی کے لئے پاکستان نے بھاری قمیت ادا کی ہے۔طارق فاطمی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور ٹرمپ کے نظریات ایک جیسے ہیں اور دہشت گردوں کے لئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کو پاکستانی قربانیوں سے اچھی طرح آگاہ کیا اور انہیں کہا کہ ٹرمپ انتطامیہ کو پاکستان میں دہشت گردوں سے خالی کرائے گئےعلاقے دیکھنا چاہئیں تاکہ انہیں پاکستانی کاوشوں کا ٹھیک سے اندازہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں ہی کاروباری پس منظر کے حامل ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتصادی رابطوں میں دلچسپی وزیراعظم نوازشریف کے وژن سے مماثلت رکھتی ہے، وزیراعظم نواز شریف کے برسراقتدار آنے کے بعد سے پاک امریکا تعلقات معمول پر ہیں اس لئے ہم موجودہ امریکی انتظامیہ سے اچھے روابط کے خواہاں ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website