ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد العسیری کی جانب سے جاری ایک اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں جنگوئوں کیخلاف جاری آپریشن میں پاک فوج کی شمولیت کے خواہاں ہیں۔
پاک فوج کی شمولیت سے متعلق حکومت پاکستان کے موقف کا انتظار ہے۔ پارلیمنٹ کی قرارداد پر پاکستانی حکومت نے ابھی تک آگاہ نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جنگی مہارت پر کوئی شک نہیں کر سکتا۔ پاک فوج کی شمولیت سے آپریشن کو مزید تقویت ملے گی۔