اسلام آباد(ایس ایم حسنین) دبئی کے شیخ زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سینکڑوں پاکستانی پھنس گئے، حکام نے پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ ضبط کر کے ایئرپورٹ سے باہر جانے سے روک دیا، پاکستانی شہری کئی دنوں سے ایئرپورٹ کی حدود تک محدود رہنے پر مجبور ہیں، پاکستانی شہری کا کہنا تھا کہ تمام دستاویزات اور مطلوبہ رقم موجود ہے لیکن حکام نے پاسپورٹ ضبط کر لئے ہیں، دبئی ایرپورٹ حکام کسی قسم کے اعتراض یا وجوع سے آگاہ نہیں کررہے، ایئرپورٹ پر محصور پاکستانیوں کی ڈپٹی میئراسلام آباد سے اچانک ملاقات کی، محصور پاکستانیوں نے سید زیشان نقوی کو اپنی پریشانی سے آگاہ کیا، ہوٹل قیام اور واپسی کا ٹکٹ بھی موجود ہے، لیکن حکام کچھ ماننے کو تیار نہیں، کئی روز سے ایئرپورٹ پر محصور پاکستانیوں کا مناسب کھانا نہ ملنے کا بھی شکوہ ہیں، ہمیں واپس جانے دیا جارہا ہے نہ ہی دبئی ایرپورٹ سے باہر نکلنے کی اجازت ہے، ڈپٹی میئراسلام آباد کا محصور پاکستانیوں کی مشکلات کے حل کے لئے فوری حکام سے رابطہ کرنے کی یقین دہانی کی، پاکستانی شہریوں کی وزیراعظم عمران خان اور بیرون ملک پاکستانیوں کے مشیر زلفی بخاری سے مدد کی اپیل کی۔