بارسلونا (نوید احمد اندلسی) پاکستان عوامی تحریک سپین کی تقریب حلف برداری کو منفرد اعزاز حاصل ہوئی جس میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے خصوصی شرکت کی،تفصیلات کے مطابق سپین میں پاکستان عوامی تحریک کے پہلے باقاعدہ اجلاس کی تیاریاں کئی روز سے جاری تھیں جس کیلئے نوید احمد اندلسی سمیت پارٹی کے نومنتخب عہدیدارن دن رات ایک کئے ہوئے تھے۔
مگر PATکے دفترکی زیب و آرائش میں تاخیر مسلسل آڑے آ رہی تھی، بعض عہدیداران کی جانب سے دستاویزات کے مکمل ہونے پر پارٹی اعلان کا اصرار بھی کیا گیا مگر پروقار آغاز کیلئے دفتر کی زیب و آرائش تک پارٹی اعلان کو موخر کر دیا گیا ،تاخیر کا سبب بننے والی اس تقریب کو (صبر کا پھل میٹھا ہونے کے مترادف)اللہ تعالیٰ نے بہترین آغاز فراہم کیا ۔جس تقریب کا آغاز صرف پارٹی عہدیدارن کے ایک اجلاس سے کیا جانا تھا۔
اس تقریب کا آغاز سپین میں ایک کامیاب پروگرام کے انعقاد کے ذریعے کیا گیا جس میں نا صرف سپین بھر سے ایک کثیر تعداد میں سیاسی ،سماجی ،مذہبی اور صحافیوں نے شرکت کی بلکہ پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی خصوصی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔
پاکستان عوامی تحریک کی یہ تقریب جس نے سپین میں خواتین سمیت حاضرین کی ایک بہت بڑی تعدادکے حامل پروگرام کا اعزاز حاصل کیا وہیں پاکستان عوامی تحریک سپین یورپ کی پہلی تنظیم بھی بن گئی جس کی تقریب حلف برداری میں پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے خصوصی شرکت کی اور پاکستان عوامی تحریک سپین کے دفتر کا افتتاح بھی کیا۔
جبکہ تقریب کی باقاعدہ کوریج کیلئے مقامی میڈیا کے ساتھ ساتھ نمائندہ آے آر وائی ندیم بٹ نے بھی برسلز سے خصوصی شرکت کی۔