پیرس، فرانس کے قومی دن کےموقع پر ساتویں ڈپلومیٹک گارڈن پارٹی میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے شاندار پاکستانی سٹال شرکاء کی توجہ کا مرکز
پیرس 15 جولائی:2019 فرانس کے قومی دن کے موقع پر لیٹر دو لا ڈپلومیٹک کی جانب سے ساتویں ڈپلومیٹک گارڈن پارٹی میں خوبصورتی سے سجایا گیا ثقافتی ورثہ اور روائیتی کھانوں کا پاکستانی سٹال فرانسیسی اپیور غیرملکی شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
اس ڈپلومیٹک گارڈن پارٹی میں آئے ہوئے مختلف ممالک کے سفیروں، سفارتکاروں اور بڑی تعداد میں فرانسیسی شرکاء نے پاکستانی سٹال کا دورہ کیا اور پاکستانی ثقافت کی تعریف کی اور پاکستان کے روائیتی و لذیز کھانوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔
پاکستان کے سفیر برائے فرانس جناب معین الحق نے پاکستانی سٹال کا افتتاح کیا اور کہا کہ اس ڈپلومیٹک گارڈن پارٹی میں پاکستان کی شرکت سفارت خانہ کی جانب سے جاری عوامی اور ثقافتی سفارت کاری کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب میں پاکستان کی شرکت پاکستان کے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے میں بھی مدد گار ثابت ہوگی۔
اس سالانہ ڈپلومیٹک گارڈن پارٹی کا اہتمام لیٹر دو لا ڈپلومیٹک کی جانب سے کیا جاتا ہے جس میں فرانس کے قومی دن کو منانے کیلئے غیرملکی سفارت کاروں کو بھی ان کے روائیتی سٹالوں کے ذریعے شمولیت کا موقع ملتا ہے۔