برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) پاکستان پیپلز الا ئنس برطانیہ کے زیر اہتمام مقامی ہال میں ایک اہم سیاسی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں برطانیہ بھر اور مقامی سیاسی، سماجی، مذہبی و دیگر شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر بطو ر مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے ایم پی خالد محمود نے کہاکہ جمہو ریت ہی سب سے بڑا ہتھیا ر ہے جس کے زریعہ سے کسی ملک کی بہتری ، تعمیر و ترقی اور خو شحالی کا ادھو را خواب شرمند تعبیر ہو سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان میں موجود تمام سیاسی جما عتیں در حقیقت شخصیت پر ستی کی پا لیسی پر گامزن ہیں جب تک عام آدمی کو بہتر بنا نے اور اپنے پا ئوں پر کھڑا کرنے کی کوشش نہیں کی جا ئے گی تو تر قی یا فتہ ممالک کی صف میں کھڑا نہیں ہو ا جا سکتا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ شخصیا ت اور ایک مخصوص ٹو لے کو پرموٹ کرنے کی بجا ئے عام آدمی کے رہن سہن اور مشکلا ت کو دور کردیا جا ئے تو معاشی پستی سے با آسانی چھٹکا را حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ چئیرمین پاکستان پیپلز الا ئنس عا مر چو ہدری نے کہا کہ ہمیں قا ئد اعظم محمد علی جنا ح اور شا عر مشرق ڈاکٹر علا مہ محمد اقبال کا پاکستان چا ہیے نیا پاکستان ہما ری قوم کی تقدیر کو بدل نہیں سکتا ۔ انہو ں نے کہاکہ ملک پاکستان کو خوشحالی کی طرف بڑھا نے کے لیے کرپٹ نظام کا خاتمہ کرنا پڑے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان ایک دوراہے پر کھڑا ہے جہا ں ہما رے مقتدر طبقہ نے فیصلہ کرنا ہے کہ اس نے بڑی طا قتوں کی غلامی قائم رکھنی ہے یا پاکستان کو غلامی سے نکال کر ایک آزاد اور خو د مختا ر ملک بنانا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ ملک کی اکا نومی کو ایسے چلایا جا رہا ہے کہ پاکستان غیر ملکی مصنوعات کی منڈی بن چکا ہے ۔ ملک کی اقتصا دی اور معا شی پالیسیوں پر ورلڈ بینک اور انٹرنیشنل ما نٹری فنڈ کی گرفت ہے اور خارجہ پالیسی ہما ری اسٹیبلشمنٹ ملک کے مفا د میں نہیں امریکہ کی ایک طفیلی ریا ست کی طرح چلا رہی ہے ۔ مر کزی صدر پاکستان پیپلز الا ئنس شفیق ربانی نے کہا کہ تمام تعصبا ت سے بالا تر ہو کر ہمیں ایک منظم اور متحد قوم کی صورت آگے بڑھنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے لیکن کر پشن اور نظام کی عدم موجودگی نے اسے کھوکھلا کر دیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ نا دیدہ قوتیں محض اپنے مفادات کی خا طر دنیا بھر میں اس کی ناکامی اور بدنامی کا باعث بن رہی ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ مسلح افواج پاکستان اور بد کردار حکمرانوں نے جن دہشتگردوں اور شر پسندوں کو اپنے مفادات کی خا طر تیا ر کیا تھا آج وہ انکے لیے ہی وبال جا ن بنے ہو ئے ہیں۔
انہو ں نے کہاکہ پاکستان کو سب سے زیا دہ نقصا ن آمریت نے پہنچایا ہے ۔ آمر ضیا ء الحق نے کلا شنکو ف کا کلچر متعارف کروایا اور آمر جنرل پر ویز مشرف نے ملک کی اکانومی کو نیست و نابو ت کر کے رکھ دیا ۔ انہو ں نے کہا کہ جب تک جرم کرنے والوں کو انکے کیے کی سزا نہیں ملے گی اور عدل و انصا ف کا معاشرہ قائم نہیں ہو گا تو تر قی یا فتہ ملک کا خواب شرمند ہ تعبیر نہیں ہو سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ گذشتہ ٦٥ برس سے سنتے چلے آرہے ہیں کہ پاکستان کی بقا ء خطرے میں ہے پاکستان کو کسی بیگا نے سے نہیں بلکہ اپنو ں سے زیا دہ خطرہ ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ جب تک ہم دنیا کے کرپٹ ترین سیاستدان زرداری اور اس جیسوں کو اقتدار میں رسائی د یتے رہیں گے تو ہمارا کرپٹ سیاسی نظام درست نہیں ہو پا ئے گا ۔ انہو ں نے کہا بلا شبہ عیا ن علی منی لانڈرنگ کیس میں سا بق صدر زرداری اور ملک ریا ض کا ہا تھ ہے لیکن انصا ف کی عدم موجود گی کی وجہ سے ان لوگو ں کو سزا نہیں دی جا سکتی ہے۔
انہو ں نے کہا کہ پاکستان کے افسردہ نظام کو بہتر بنا نے کے لیے عوامی قوت کو تحفظ فراہم کرنا ہو گا ۔ رہنما پاکستان پیپلز الا ئنس فریحہ احمد نے کہاکہ ملک کی اکانومی بہتر بنا نے اور اسے اپنے پا ئوں پر کھڑا کرنے کے لیے پڑھے لکھے اور با کردار طبقہ کو حکومت میں لانا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ ملک کا نظام بہتر بنا نے کی بجا ئے پہلے پو لیٹیکل سٹریکچر کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان پیپلز لائنس ملک کو آزاد اور خود مختا ر ملک بنا ئے گی تمام پالیسیاں ملک کے مفا د میں بنائی جا رہی ہیں ۔ پا کستان کی پہلی ضرورت ملک میں مکمل امن ہے ، امن کے لیے لا ء اینڈر آرڈر پر عملدرآمد ضروری ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اکا نومی کے لیے قرضوں پر انحصا ر کم اور ملکی وسائل پر انحصا ر زیادہ کیا جا ئے ۔ انہو ں نے کہاکہ ملک کو ایک قوم بنایا جا ئے فرقہ واریت اور قومیت کی بنیا د پر تعصبا ت کی حوصلہ شکنی کی جا ئے ۔ انہو ں نے کہاکہ ضلعی اکا نومی کا منفرد منصوبہ پیش کیا جا ئے گا کہ لو گو ں کو روزگا ر کے مواقع لوکل سطح پر ملیں ۔ کو آرڈینیٹربر منگھم ڈا کٹر شفا قت خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز الا ئنس ملک میں خو شگوا ر پر وگرام پر مبنی مثبت سیاست قائم کر ے گی اور دوسری جما عتوں کو بھی مجبو ر کیا جا ئے گا کہ وہ متبا دل پالیسیاں لائیں ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان پیپلز الا ئنس کی قیا دت حکومت میں آکر نہیں بلکہ اس سے پہلے ریفا رمز کے ایجنڈے پر پالیسیوں پر کام مکمل کر چکی ہو گی۔
مرکزی کو آرڈینیٹر پاکستان پیپلز الا ئنس برطانیہ وقا ر اشرف نے کہاکہ پاکستان کے بنیا دی نظام کو کرپشن کی دیمک نے چاٹ لیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ایجوکیشن ، صحت عامہ سمیت تمام شعبو ں میں اصلا حا ت کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان کے اندر موجود بد کردار ، شر انگیز اور منفی حکمران اور سیاستدان جب تک اس نظام سے الگ نہیں کیے جائیں گے تو ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ہمیں کرپٹ حکمرانوں سے پاکستان کو چھٹکا را دلوانا ہو گا۔
کوآرڈینیٹر پاکستان پیپلز الا ئنس پنجاب سید خا لد احمد نے کہاکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر فرد کو انفرادی سطح پر اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ جو کالی بھیڑیں ہما رے اس نظام کو مفلو ج کرنے میں شب و روز مصروف عمل ہیں انکی صفائی اشد ضروری ہے ۔ اس موقع پر چئیرپر سن بنا ت المسلمین برطانیہ سمیرا فر خ ، ر اجہ غلام سرور ، سنئیر صحافی احمد نظامی ، تفسیر راجہ ، خرم سندھو ، انجم ٹونی ، فریدہ انجم ، محمد نذر ،محمد شمیم خان اور دیگر نے خصوصی شرکت کی تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کو پر تکلف ظہرانہ بھی دیا گیا۔