سلائو ( ایس ایم عرفان طاہر سے ) پاکستان کی تقدیر کھوکھلے نعروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات اور حکمت عملی سے بدلی جا سکتی ہے ۔ بجٹ عام آدمی کی بقاء کے لیے نہیں بلکہ امراء اور مخصوص طبقہ کی فلاح کے لیے بنایا جاتا ہے۔ فرقہ بندی ، لسانی ، گروہی ، علاقائی اور دیگر تمام تعصبات سے بالا تر ہوکر ایک قوم کی حیثیت سے یکجا ہونا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے پاکستان پیپلز الا ئنس برطانیہ کے زیر اہتمام ایک اہم سیاسی نشست کے شرکاء سے پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن سنٹر میں خطاب کرتے ہو ئے کیا۔