counter easy hit

پیپلز پارٹی بلتستان، بلاول بھٹو کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج گلگت بلستان کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بلتستان کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کی زیر صدارت پارٹی بلاول بھٹو کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی کی تمام تنظیموں کی مشترکہ میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سکردو ائیرپورٹ​ پر تاریخی اور فقید الامثال استقبال کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو کو سکردو ائیرپورٹ سے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ریلی کی شکل میں خپلو لے جایا جائے گا۔ اس ریلی میں پیپلز پارٹی بلتستان ریجن کے تمام عہدیداروں سمیت ہزاروں کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ بلتستان ریجن کے عوام اپنے محسن شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے اور محترمہ​ بے نظیر بھٹو شہید کے لخت جگر کا شایان شان استقبال کرنے کے لئے بے تاب ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان انتخابات برائے 2020 کی الیکشن کمپئن کے سلسلے میں مؤرخہ 21 اکتوبر بروز بدھ بلتستان پہنچیں گے، جہاں تقریبا 14 روز بلتستان کے مختلف علاقوں میں قیام کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت جائیں گے، گلگت اور اس سے ملحقہ مختلف علاقوں میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی الیکشن مہم مؤرخہ 12 نومبر بروز جمعرات تک جاری رہے گی، تقریبا 22 روز پر مشتمل اس انتخابی مہم کے دوران گلگت بلتستان میں گانچھے، اسکردو، غذر، استور، دیامیر، گلگت، ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں میں مسلسل پریس کانفرنسز، کارنر میٹنگز اور جلسے ہوں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website