counter easy hit

تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی نوجوان نسل سے امیدیں باندھ لیں

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) دنیا کا کوئی ملک تب تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک وہ نوجوان نسل کو تعلیم عام نہ کرے، نوجوانوں کو مساوی تعلیم و ہر شعبے میں مساوی مواقع دینے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹوڈنٹ یوتھ کونسل کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں اور نوجوان قوم کی تعمیر اور معاشرے کی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو مساوی تعلیم و ہر شعبے میں مساوی مواقع دینے کی ضرورت ہے اور نوجوانوں کو تمام سہولیات اور کامیابی کے حصول کیلئے چیلنج لینے کی ترغیب دی جانی چاہئے، ہم نے پیشہ ورانہ تربیتی اداروں کو قائم کرکے نوجوانوں کو مزید مواقع فراہم کرنے ہیں اور نوجوان اپنے مستقبل کا تعین کرے اور مقصد کے حصول کیلئے دن رات محنت کرے،معاشرے میں منشیات کی روک تھام و دیگر برائیوں کے خاتمے کے لئے نوجوان نسل اپنا کردار ادا کرے اور اگر نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کا موقع نہ دیا گیا تو یہ انسانی وسائل کی بہت بڑی ضیاع ہوگا،ہماری تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان بنانے میں نوجوانوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔نوجوانوں میں طاقت ہے کہ وہ کسی ملک کو ترقی کی طرف گامزن ہونے میں مدد کرے اور ملک کے نوجوان قوم کا مستقبل طے کرتے ہیں،دنیا کا کوئی ملک تب تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک وہ نوجوان نسل کو تعلیم عام نہ کرے اور پاکستان میں اس وقت نوجوان طبقے کی آبادی سب سے زیادہ ہے،ملک کی مجموعی آبادی کا 64فیصد سے زائد 30 سال کی عمر سے کم اور 29فیصد سے زائد 15 سال کی عمر کے درمیان ہے اور ہمارے ملک میں نوجوانوں کو آج کل بہت ساری پریشانیوں کا سامنا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website